لاہور کار حادثہ، کم عمر ملزم کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور – Pakistan

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ڈیفنس کار حادثے کا کم عمر ملزم افنان شفقت کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کرلیا۔

لاہور ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کو ہلاک کرنے کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) کی ایڈمن جج عبہر گل نے کی۔

اس موقع پر کم عمر ڈرائیور افنان شفقت کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، مقدمہ مدعی کی جانب سے ان کے وکیل رانا مدثر عمر اور ملزم کے وکیل بھی عدالت پیش ہوئے۔

اے ٹی سی نے ملزم کی تفصیلی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی جب کہ پولیس نے ملزم کے ٹیسٹ مکمل کرانے کے لیے مزید 30 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پانچ دن میں کیا پراگرس ہے، اس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جائے وقوعہ سے ویڈیوز دیکھی ہیں، لہٰذا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے وقت درکار ہے۔

تفتیشی افسر کا عدالت کو بتانا تھا کہ ملزم افنان شفقت کی عمر کے تعین کا جزوی ٹیسٹ ہوا ہے، البتہ مکمل ٹیسٹ کے لیے وقت درکار ہے، بعد ازاں عدالت نے ملزم افنان کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

اس سے قبل بھی لاہور ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کو ہلاک کرنے کے کیس میں کم عمر ڈرائیور افنان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

#لاہور #کار #حادثہ #کم #عمر #ملزم #کا #مزید #روزہ #جسمانی #ریمانڈ #منظور #Pakistan

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top